پاکستانتازہ ترین

ملکہ کشمیر معروف پاکستانی گلوکارہ، شازیہ خشک کا چناری، چکوٹھی کا دورہ

download (1)آذادکشمیر( چیف رپورٹر )ملکہ کشمیر معروف پاکستانی گلوکارہ، شازیہ خشک کا چناری، چکوٹھی کا دورہ، چکوٹھی لائن آف کنٹرول کی سیر کی، پاک فوج کے جوانوں شازیہ خشک کا چکوٹھی چیک پوسٹ پر استقبال کیا۔ شازیہ خشک نے پاک فوج کے جونواں کی فرمائش پر مختلف نغمے اور گیت پیش کئے۔ پاک فوج کے جوان معروف قومی گلوکارہ کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خشک تھے۔لال شہباز قلند کلام سنایا۔ پاک فوج کے جوانوں نے خصوصی طور پر شازیہ خشک کو لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں کی سیر کروائی۔شازیہ خشک کے ہمراہ انکے شوہر پروفیسر ابراہیم خشک، وزارت ثقافت کے علی ڈار اور صفدر راٹھور بھی ہمراہ تھے۔۔ لائن آف کنٹرول کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شازیہ خشک نے چکوٹھی ٹرمینل کا دورہ بھی کیا ۔اورپا کستان ہندوستان تجارت کا نظام بھی ملاحظہ کیا۔ شازیہ خشک کشمیر کے قدرتی حسن دیکھ کر انتہائی خوش تھیں۔مقامی ہوٹل پر چائے بھی پی جہاں عوام علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گی۔اور مختلف گیتوں کی فرمائش کی۔جس پر شازیہ خشک نے ملی نغمے اور قومی گیت سنائے۔عوام علاقہ نے اچانک قومی گلوکارہ کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔شازیہ خشک نے عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں پیدا سندھ میں ہوئی،پر میں کشمیری ہوں ،میر دل کشمیر سے محبت کرتا ہے۔ میرے دادا نیلم سے ہجرت کر کے گئے تھے ہمیشہ کشمیر کی خوبصورتی کی باتیں کرتے تھے۔ کشمیر کے لوگ بے پناہ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔ آزادکشمیر آ کر بے حد عزت ملی،احترام وپیار ملا جسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ افضل گرو قومی یرو تھے انہوں نے اپنا آج ہمارے کل پرقربان کیا۔ افضل گرو کی شہادت کے احترام میں شال ڈے کی تقریبات منسوخ کی گئیں۔ انشااللہ 7مارچ کو ورلڈ کشمیر شال ڈے منانے کیلئے مظفرآباد آؤ ں گی۔آزد کشمیر کی سرحدوں پر پاک فوج کے سپاہی جس جواں ہمت سے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں ان جوانوں کی ہمت کو بڑھانے اور سراہنے کیلئے 7مارچ تک خصوصی گیت تیار کے پیش کروں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button