بین الاقوامیتازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بریکنگ پوائنٹ پر آ گئی : ٹائمز آف انڈیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ سیل) بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ نے بھی اعتراف کر لیا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بریکنگ پوائنٹ پر آ گئی ہے۔ بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کمانڈر برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد سے 9جولائی سے لیکر آج 20اگست کو مسلسل کرفیو کا بیالیسواں روز ہے جو ایک ریکارڈ بن چکا ہے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ کرفیو کی وجہ سے وادی میں تجارتی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے بھی قاصر ہیں اور ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر بریکنگ پوائنٹ پر پہنچ چکا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے جب مقبوضہ کشمیر میں لوگوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تو وہ پھٹ پڑے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومتی کرفیو کی وجہ سے ان کے کاروبار برباد ہو گئے ہیں حتیٰ کہ وہ اپنے بچوں کو ایک نوالہ تک نہیں کھلا پا رہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر صورتحال یونہی جاری رہی تو ہم اپنے بچوں کو کھانا کیسے کھلائیں گے؟ آخر کتنی دیر تک ہم اپنی بچی ہوئی خوراک یا پیسے کو استعمال کر سکیں گے ؟ بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فوجی مظالم کی وجہ سے وادی میں تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں اور ہوٹلنگ کا شعبہ مکمل تباہی کی طرف گامزن ہے۔  واضح رہے کہ کشمیری نوجوان مجاہد برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں مکمل ہڑتال اور کرفیو نافذ ہے اور آج اس صورتحال کا مسلسل بیالیسواں روز ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 80 سے زائد کشمیری مرتبہ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں ہسپتالوں میں زخمی پڑے ہیں۔ بھارتی فوج نے سنگین بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں پر پیلیٹ گنیں چلائیں جس سے 60 سے زائد نوجوان جن میں بچے بھی شامل ہیں ہمیشہ کیلئے اپنی بینائی کھو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پیلیٹ گنیں شکاری جانوروں کے شکار کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی کے کیڑوں کا علاج ۔۔۔مگر کیسے ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker