تازہ ترینعلاقائی

ریسکیو 1122کا عملہ الیکشن 2013 کے موقعہ پرقصور میں ایمرجنسی الرٹ رہیگا

1122قصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122کا عملہ الیکشن 2013 کے موقعہ پرکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے قصور میں ایمرجنسی الرٹ رہیگا۔اس سلسلے میں تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر تے ہوئے انہیں سپیشل ایمرجنسی ڈیوٹیوں پر متعین کیا گیا ہے تاکہ دوران الیکشن تما م اہم پولنگ اسٹیشنز اور حساس مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں شہریوں کوبروقت میڈیکل، ریسکیو یا فائرسے متعلقہ ایمر جنسی میں پیشہ وارانہ ابتدائی طبی امداد مہیا کی جا سکے مزید برآں الیکشن 2013 کے دوران مو ثر طبی امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے 18موبائل پوسٹیں بھی قائم کی گئیں ہیں جہاں جدید ایمبو لینس گاڑیاں اور تر بیت یافتہ سٹاف اپنی ایمر جنسی میڈیکل کٹِ کے ساتھ ہمہ وقت موجودرہیگا اور ضرورت پڑنے پرمتاثرین کو بر وقت فوری طبی امداد مہیا کی جائیگی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ،ریسکیو 1122قصور ،ڈاکٹر احتشام مظہرنے کہا کہ بلاوجہ ایمرجنسی نمبر کومصروف رکھنا ایک جرم ہے لہذاصرف کسی ایمرجنسی کیصورت میں ہی اس نمبر پر کال کریں کیونکہ صرف بروقت کال ہی بروقت ریسکیو کو یقینی بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ایک ہی دن میں گن پوائنٹ پر تین جواں سالہ لڑکیاں اغوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker