تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:محکمہ خوراک گندم کی خریداری،عمل درآمد میں ناکام

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ محکمہ خوراک قصورگندم کی خریداری کا اعلان کرنے کے بعد عمل درآمد کرانے میں ناکام ، کاشتکار مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ، محکمہ نے باردانہ خفیہ طور پر با اثر سیاسی افراد اور چہیتے بیوپاریوں کے گھروں پر پہنچا دیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک ضلع قصورنے اعلان کیا تھا کہ گندم کی خریداری کے سلسلے میں کاشتکاروںکو 15 اپریل سے باردانہ کا اجرائ شروع کردیا جائے گااور گندم کی خریداری 20اپریل سے ہو گی ۔ اس سلسلہ میں جب کاشتکار باردانہ کے حصول کے لئے مختلف گندم خریداری سنٹروں پر گئے تو وہاں پر محکمہ مال اور محکمہ خوراک کا عملہ موجود نہ تھا اور نہ ہی کاشتکاروںکو پالیسی بارے صحیح طور پر آگاہ کیا گیا جس کی وجہ سے کاشتکار سارا دن گندم خریداری سنٹروں پرافسران اور عملہ کا انتظار کرتے کرتے مایوس ہو کر واپس گھروں کو لوٹ گئے ۔ متاثرہ کاشتکاروں زین العابدین،عبدالرزاق،احمد جمال، اور کسان بورڈ کے تحصیل پتوکی کے صدر ملک عرفان ،سرائے مغل کے کسان بورڈ کے رہنما حکیم محمد بوٹا ،بھائی پھیرو کے صدر حاجی محمد اقبال دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ خوراک نے شروع دن سے ہی ذلیل و خوار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور انہیں حکومتی پالیسیوں بارے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ محکمہ خوراک کے افسران گندم کے بیوپاریوں ،اور با اثر سیاسی افراد کو خفیہ طور پر باردانہ کا اجرا کر رہے ہیں جوکہ کاشتکاروں کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے ۔انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سچائیاں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker