قصور(نامہ نگار) کچہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیل کے منشی اور پیشی کیلئے لایا گیا قیدی ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ضلع کچہری میں بھگدڑ مچ گئی۔ ڈی پی او خرم علی کے مطابق فائرنگ کرنے والے2ملزموں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ خرم علی کا کہنا تھا کہ ملزموں نے پولیس حراست میں عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے قیدی آصف کو نشانہ بنایاجس پر الزام ہے کہ اس نے 3ماہ پہلے ملزموں کے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے موقع سے ملزمان ظہور اور حنیف کو گرفتار کر لیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.