تازہ ترینعلاقائی

قصور: ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ڈاکواورچورلاکھوں روپے مالیت کےزیورات ،نقدی اورموبائل لے گئے

قصور﴿ بیورورپورٹ﴾  ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو اور چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،موبائل فونز، موٹر کار ،بجلی کی تاریں ،اور دوسرا سامان چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق کھڈیاں کے علاقہ چاہ ماہناں والا میں محمد اسلم کے ٹیوب ویل پر آنے والے 5نا معلوم ڈاکو اسے رسیوں سے باندھ کر ڈیرھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تار ،نقدی اور دوسرا قیمتی سامان چھین کر لے گئے کوٹ فتح باز خاں قصور میں محمد جمیل انصاری کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئو ں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے ایک لاکھ80ہزار روپے کی نقدی ،موبائل فونز اور دوسرا قیمتی سامان چھین کر لے گئے رائوخانوالا سے قصور آنیو الے کاشتکار محمد منشائ سے ڈاکوئوں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے موڑ بھونیکی کے قریب ڈاکوئوں نے نوید مسیح سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھانہ صدر قصور کے علاقہ مان میں محمد یعقوب کے گھر گھسنے والے ڈاکومحمد یعقوب کی بیوی کے کان کی بالیاں اتار کر چلتے بنے ،جمبر خورد کے رہائشی کار ڈرائیور ملک محمد اشفاق کو جوس میں نشہ آور دوا پلا کر سفارش علی وغیرہ تین ملزمان اس کی کار800LEXموبائل فون اور دو ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  شعائراسلام کے خلاف پرویزرشید کی ملحدانہ گفتگو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker