تازہ ترینعلاقائی

قصور:کشمیری مسلمانوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،عقیل خان

قصور﴿ نامہ نگار﴾ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر میں شہید ہونے والے مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیر کی عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ دن دور جب ان کو ان کی قربانیوں کا صلہ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر دنیا میں جنت کا ٹکڑا ہے لیکن بھارتی درندوں نے اس کو کشمیریوں کے خون سے لت پت کیا ہواہے ۔کالمسٹ کونسل کے تمام ممبران کشمیر کے آزادی اور اس کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔ س موقع پرکالمسٹ کونسل آف پاکستان ضلع قصور کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصور ی نے کہا کہ کشمیر میں جن لوگوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
کالمسٹ کونسل آٰ ف پاکستان ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری حکیم کرامت علی نے کہا کہ کشمیر دنیا کا حسین ترین علاقہ ہے مگر اس میں بھارتی درندوں نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker