قصور (نامہ نگار) قصور میں رینجرز نے اسمگل کی جانے والی ڈھائی ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ رینجرز نے یہ کارروائی قصور کے نواحی گاؤں مہالم خورد میں خفیہ اطلاع پر کی۔ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت ڈھائی ارب روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات پلاسٹک کے ڈرم میں ڈال کر زمین میں دفن کی گئی تھی۔ گرفتار ملزم کے مطابق اس گروہ کا سربراہ صفدر ڈوگر اور منیر ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
You must be logged in to post a comment.