تازہ ترینعلاقائی

قصور:حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے مہنگائی کے مارے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے، ن لیگ

قصور﴿ بیورورپورٹ﴾ حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے مہنگائی ،اور بے روزگاری کے مارے عوام کو زندہ درگوں کو دیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ تک نہیں چھینا بلکہ ان کے تن سے کپڑا اور سر سے چھت تک چھیننے کے علاوہ اب جسم سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے یہ بات صوبائی ٹکٹ ہولڈر اور ن لیگ کے رہنمائ انجینئر چوہدری مبشر نواز ،لیبر ونگ کے مرکزی نائب صدر ہیبت نواز خاں نیازی ،مزدورر ہنمائ لالہ محمد صادق گجر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی چوہدری مبشر نواز ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے اشیائے خوردونوش کی ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے انہوںنے کہا کہ پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگر حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کی پلاننگ کر رہے ہیں انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کی داستاں بھی نہ ہو گی داستانوں میں

یہ بھی پڑھیں  کراچی: تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker