تازہ ترینعلاقائی

قصور:قصوراوراس کی تحصیلوں میں گستاخانہ فلم کیخلاف احتجای ریلیاں منعقد کی گیں

قصور( حافظ جاوید) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح قصور اور اس کی دوسری تحصیلوں ،دیہاتوں ،قصبات ،میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجای ریلیاں منعقد کی گیں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ،مشائخ عظام ،تاجر ،اور سیاسی جماعتوں ،مسلم لیگ ن ،ق لیگ ،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،تحریک انصاف ،اور نعت کونسلوں کے جانب سے ریلیاں اور جلوس نکالے گے شہر کے چوکوں اور گلیوں بازاروں میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے جلوس کے شرکاء ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھائیں جس پر امریکہ مردہ آباد ،اور صہیونی شازش مدرہ آباد کے نعرے درج ہونگے گستاخانہ فلم سے تعلق رکھنے والے افراد کے پتلے جلائے جائیں گے علاوہ ازیں گستاخانہ فلم کے خلاف مسیحی برادری بھی جلوس میں پرزور شرکت کرے گی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مسیحی رہنما فادر بشارت اکمل ،پاسٹر صلیبی ،پادری مختار ،اور رنگ الٰہی نے کہا کہ ہم گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرنے میں مسلم بھائیوں کے ساتھ ہیں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  امن کی آشا:دوسری پاک بھارت بزنس کانفرنس کل سے لاہور میں ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker