Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ضلع قصورمیں حسین خانوالا کےشاہینوں کی پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں عمدہ کارکردگی

ضلع قصورمیں حسین خانوالا کےشاہینوں کی پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں عمدہ کارکردگی

پتوکی (شہزاد رحمت سے)چونیاں اور پتوکی کے نواحی گاؤں حسین خانوالا چک8کے کھلاڑیوں نے پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں کوچ پی ٹی اورنگ زیب کی قیادت میں کھیلتے ہوئے یوسی 57 ،تحصیل چونیاں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ضلع قصورمیں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹیبل ٹینس کی ٹیم نے کیپٹن محمد عُمر کی قیادت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو3ّ 0- سے شکست دے کر ضلع قصور میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ڈویژن کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیامحمد مشتاق طیبہ ہوٹل والے نے گولا تھرو اور110کلو گرام ویٹ لفٹنگ میں ،پرویز حنیف نے 800 میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مہر محمد یٰسین نے نیزہ تھرو میں دوسری پوزیشن حاصل کی شاہینوں کی اس کامیابی پر پریس کلب حسین خانوالا اور لبیک فاؤنڈیشن نے مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی امپائرعلیم ڈارنےاپنےبچوں پرلگائےالزامات مستردکردئیے