تازہ ترینعلاقائی

قصور:دو مختلف مقامات پرالگ الگ واقعات میں فائرنگ اورچھریوں کے وارسے دو افراد قتل

قصور( بیورورپورٹ) قصور اور اسکے نواح میں دو مختلف مقامات پر الگ الگ واقعات میں فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے دو افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیا تفصیلات کے مطابق سٹی چونیاں کے نواح کوٹ بوٹا سنگھ کی نہر بی ایس لنک سے نا معلوم شخص کی نعش ملی جسے نا معلوم مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا صدر پتو کی کے جیڈو چک 36میں مخالفین نے ایک شخص کو چھریوں کے وار کرککے ہلاک کر دیا اور اس کی نعش سڑک پر پھینک دی اور فرار ہو گئے اسی طرح چوک اسٹیل باغ قصور کے قریب نا معلوم نشئی نشہ نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گیا ستم ظرفی یہ ہے کہ نشئی کی نعش تین روز تک بے یارومددگار سڑک پر پڑی رہی مگر ذمہ دار لوگوں نے کوئی کارروائی نہیں کی

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:شہراورگردونواح میں جگہ جگہ نیم حکیم اورعطائی ڈاکٹرز کے ڈیرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker