پاکستان

لاہور: قصور سے مسلم لیگ ق کو دھچکا۔ چارارکان کی مسلم لیگ ن میںشمولیت

لاہور: قصور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ق کے 4 سابق ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمد علی اور سابق ارکان اسمبلی ملک احمد علی، ملک احمد سعید اور ملک رشید احمد نے کہا کہ ملک جن بحرانوں کا شکار ہے ان کا حل صرف مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس ہے۔ سینئر مشیر سردار ذوالفقار خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کے مقابلے میں ڈبل شاہ کاکاروبارزیادہ شفاف ہے،خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker