تازہ ترینعلاقائی

قصور:ضلع بھر میں 1336پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 698مستقل اور 638جنرل پولنگ اسٹیشن

قصور( حا فظ جاوید الرحمن سے ) ضلع بھر میں 1336پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 698مستقل اور 638جنرل پولنگ اسٹیشن ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور طاہر منصور خاں کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق آئندہ جنرل الیکشن 2013کیلئے قصور میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات ( قومی NA-138 to NA- 142) صوبائی PP-175 to PP-184کیلئے ضلع بھر میں 1336پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 698مستقل اور 638جنرل پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ کل تعداد1336ہیں۔ 698مستقل ایسے پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں بجلی ، پانی ، باتھ روم وغیرہ اور آنے جانے کے مناسب راستے دستیاب ہیں جبکہ 638غیر مستقل یا جنرل ایسے پولنگ اسٹیشن ہیں جو پولنگ اسٹیشن تو ہمیشہ بنتے ہیں۔ لیکن ان میں اوپر دی گئی سہولیات کم ہیں یا الیکشن والے دن عارضی طور پر مہیا کی جاتی ہیں۔ ان مستقل اور غیر مستقل پولنگ اسٹیشن کے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کے حساب سے ان کی تفصیل اس طرح ہے عوام الناس اس سلسلے میں اگر تجاویز دینا چاہیں تو دفتر ہذا کو تحریری طور پر بھجوا سکتے ہیں یا درہے کہ 2008کے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ضلع قصورمیں 1209پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ جنرل الیکشن 2013کیلئے 1336پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ یعنی جنرل الیکشن 2013کیلئے پولنگ اسٹیشن کی تعداد میں 127کا اضافہ کیا گیا ہے ضلع میں موجود تمام سرکاری عمارتوں کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے تا کہ عوام اپنے نزدیک ترین پولنگ اسٹیشن پر جاکر ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker