تازہ ترینعلاقائی

قصور پولیس نے جعلی خاتون اسسٹنٹ کمشنرکو گرفتار کرلیا

قصور (حا فظ جاوید الرحمن سے )ڈی پی او قصورسید خرم علی نے مقامی صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتلا یا کہ تقریباً04ماہ قبل ضلع قصور میں ٹریننگ پر آنیوالی خاتون اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) مس ماہنور فضل کو جعلی اسسٹنٹ کمشنر ثا بت ہو نے پر گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ڈی پی او قصور سید خرم علی نے مزید تفصیلا ت بتلا تے ہو ئے کہا کہ مو رخہ 02/07/12کو مس ماہنور فضل بطوراسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ)اپنی تعینا تی کے آرڈر لیکر قصور آئی اور اپنی ٹریننگ شروع کر دی ۔اس دوران مس ماہنور فضل کو سرکاری رہا ئش گاہ کے علاوہ دیگر سرکاری مراعات بھی دی گئیں ۔ دوران ٹریننگ کے اس آفیشل ورک سے شک گزرا کہ یہ اپنے عہدہ کے مطابق اہلیت نہیں رکھتیں ۔جس پر SM&GAD(ADMN-II)آف پنجاب ڈیپا رٹمنٹ سے مس ماہنور فضل کی تصدیق کی گئی ۔ جنہوں نے جواب دیا کہ اس نا م کی کوئی خاتون اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ )نہ ہے ۔اور نہ ہی اس کی قصور ٹریننگ کے لیے اس دفتر سے احکامات جا ری کئے گئے ہیں جس پر قصور پولیس نے فوری طور پر جعلی اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ ) مس ما ہنور فضل سے انٹیروگیشن کی جو دوران انٹیر وگیشن کو ئی معقول جواب نہ دے سکیں جس پر اس کے خلاف جعلی اسسٹنٹ کمشنر بننے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آئین دفاع نمبر509 ۔۔۔ اور یوم محبوبہ 14 فروری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker