تازہ ترینعلاقائی

قصور:انسپکٹرسمیت دیگرعدالتی اشتہاری ملزمان کوگرفتارکیاجائے،مقامی رہائشی نجمہ بی بی

الہ آباد (نا مہ نگار) انسپکٹر سمیت دیگر عدالتی اشتہاری ملز مان کو گرفتار کیا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب قا نون کی بالا دستی کو یقینی بنا تے ہو ئے میری داد رسی کریں ان خیالات کا اظہار مقامی رہا ئشی نجمہ بی بی نے پریس کلب میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے بتا یا کہ ہمارے مکان پر قبضہ کرنے کے لئے ملزمان نواب ،وحید ،اچھا اور بشیر وغیرہ نے میرے خا وند محمد منشا ء کو اغوا کر لیا جس کا مقدمہ نمبر104/09بجرم 365ت پ تھا نہ سٹی پھول نگر میں درج ہوا لیکن مقامی ایس ایچ او نے ملزمان سے ساز با زہو کر مقدمہ خا رج کر دیا جس پر میں نے بعدا لت جنا ب محمد عامر رضا بیٹو مجسٹریٹ درجہ اول پتو کی میں انسپکٹر افضل ڈو گر اور دیگر ملزمان کے خلاف استغا ثہ بذریعہ محمد سلیم بھٹی ایڈووکیٹ فا ئل کر دیا عدالت میں با ر بار طلبی کے با وجو دحا ضر نہ ہو نے پر ملزمان کے پہلے قابل ضما نت اور بعد میں نا قابل ضمانت وارنٹ جاری ہو ئے لیکن ملزمان پھر بھی عدالت میں حا ضر نہ ہو ئے جس پر جو ڈیشل مجسٹریٹ نے انسپکٹر محمد افضل ڈوگر سمیت تمام ملزمان کو مو رخہ 15-10-12سے عدا لتی اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن پو لیس نے ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا نجمہ بی بی نے روتے ہو ئے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہبا ز شریف قا نو ن کی بالادستی کو یقینی بنا تے ہو ئے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنا کر میری داد رسی کریں کیو ں کہ ملزمان مجھے سنگین نو عیت کی دھمکیا ں دے رہے ہیں ذاتی مکان نہ ہو نے کی وجہ سے میں بچو ں سمیت در بدر کی ٹھو کریں کھا نے پر مجبو رہو چکی ہو ں

یہ بھی پڑھیں  عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، سرپر چند ٹانکے لگائے ہیں،ڈاکٹرشفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker