تازہ ترینعلاقائی

قصور:14کروڑ کے سوئی گیس اوردیگر ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کردیا گیاہے

قصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) 14کروڑ کے سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور 20کروڑ سے زائد مالیت کے پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔یہ بات سابق پارلیمانی سیکرٹری و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری محمد الیاس گجر نے سوئی گیس کے منصوبہ جات کی افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر سابق ناظم ملک عبدالستار، رانا جمیل احمد، چوہدری عبدالعزیز المعروف بھولا ممبراور دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا کہ نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے جاری کردہ خصوصی فنڈز سے مصطفی آباد، سرہالی، اٹھیل پور ، اوراڑہ، کلے والا ، نول ، راجہ جنگ اور دیگر دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کی جارہی ہے انہوں نے کہا بہت جلد میری دعوت پر نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اس حلقہ کا دورہ کر رہے ہیں اور اس موقع پر کئی ایک میگا پراجیکٹس کا اعلان کرینگے۔ چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا کہ 27سال سے ہمارا خاندان اس علاقہ کی خدمت کر رہا ہے اور تاحیات خدمت کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مصطفی آباد میں انٹرنیشنل معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کیلئے پیپر ورک مکمل کیا جاچکا ہے ۔ اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اپنے دورہ کے موقع پر اس منصوبہ کا اعلان کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل: سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker