علاقائی

قصور:جماعت اسلامی ضلع قصور نے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی حمایت کا اعلان کر دیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ جماعت اسلامی ضلع قصور نے حلقہ این اے 140کے ضمنی الیکشن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیدوار ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کی مجلس شوریٰ کا اجلاس گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی ضلع قصور حافظ نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کے ضلعی رہنمائ میاں مختار احمد نے شوریٰ کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ حلقہ این اے 140 کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی ضلع قصور ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے اُمید وار ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی حمائت کرے گی ۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے اس حلقہ کے تمام ذمہ داران ،ارکان اور کارکنان کی رائے کی روشنی میں جماعت اسلامی کے ضلعی شوریٰ کے ارکان نے متفقہ رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ اس حلقہ کے جماعت اسلامی کے تمام ارکان اور کارکنان مذکورہ اُمیدوار کی حمائت کریں گے ۔ اس موقع پرجماعت اسلامی کے مقامی رہنمائ محمد ایوب خان ، حلقہ پی پی 179کے امیر مہر نور احمد آ ف ڈھنگ شاہ ، اور حلقہ پی پی 180کے امیر امین فہیم ،حلقہ این اے 142کے گروپ لیڈر ر حاجی محمد رمضان کے علاوہ ضلعی شوریٰ کے کئی ارکان بھی موجود تھے ۔ایک سوال کے جواب میں میاں مختار احمد نے بتایا کہ اس حلقہ میں ہزاروں لوگ جماعت اسلامی کے حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع چنیوٹ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر مبینہ کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker