تازہ ترینعلاقائی

قصور:سردی شروع ہوتے ہی مچھلی فروشوں نے قیمتوں میں ہواضافہ کردیا

قصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی قصور میں مچھلی فروشوں نے قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیامچھلی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی تفصیلات کے مطابق شہر قصور میں ناقص گھی اور ناقص کوکنگ آئل سے تیار کی جانے والی نام نہاد رہو مچھلی ساڑھے 6سو روپے فی کلو فروخت ہونے لگی یاد رہے کہ یہ مچھلی تلانے کے بعد اپنا وزن کم کر دیتی ہے جبکہ مچھلی کا یہ ریٹ کچی مچھلی کا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ نام نہاد رہو مچھلی منڈی میں ڈیرھ سو اے دو سو روپے تک دستیاب ہو تی ہے اور دوکاندار ڈبل منافع حاصل کرکے یہ مچھلی فروخت کر رہے ہیں دوسری جانب انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے اور دوکانداروں نے اپنی اپنی مرضی کے من چاہے ریٹس مقرر ر کر رکھے ہیں مچھلی فروخت کرنے کے ساتھ دوکانداروں نے میں ٹریفک میں بھی رکاوٹ پیدا کر رکھی ہے ان کے پاس کوئی پارکنگ نہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈٰ سی او قصور سے اپیل کی ہے کہ ان ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور تیار مچھلی کی قیمت مقرر کی جائے تاکہ غریب عوام بھی اس سردی کے موسم میں مچھلی کے ذائقے سے لطف اندوز ہو سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  باکسرعامرخان نے جولیو ڈیاز کو شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker