تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوزیورات،نقدی،موبائل فونزچھین کرلے گئے

قصور (حافظ جاوید الرحمن سے ) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو طلائی زیورات ،نقدی رقم ،موبائل فونز،موٹر سائیکلیں چھین کر لے گئے کنگن پور کے علاقہ شام کوٹ میں عبدالطیف کے گھر داخل ہونے والے 9مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 4 تولے طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی رقم اور دیگر گھر کا قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے کھڈیاں کے نواح سانگھڑا میں انور کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے گھر سے ڈھای تولے طلائی زیورات ،نقدی رقم ،موبائل فونز، بندوق اور پستول 4موبائل فونز چھہین لئے اور فرار ہو گئے کوٹلہ شیخ نتھہ روڈ پر کوٹ مراد خاں کے رہائشی موٹر سائیکل سوار جاوید ولد رحمت سے ڈاکوؤں نے نقدی رقم ،،موبائل فونز، اور موٹر سائیکل3650LREچھین کر لے گئے کوٹ قتل گڑھی میں زرعی ادویات کی دوکان پر آنے والے ڈاکو محمد اشرف فوجی سے اسلحہ کی نوک پر 32ہزار روپے کی نقدی رقم ،موبائل فونز، چھین کر لے گئے صدر دیوان روڈ پر نعیم کی فارمیسی پر آنے والے ڈاکوؤں نے نقدی اور ادویات اور دیگر سامان لوٹ لیا پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:لڑائی جھگڑےکے2مختلف واقعات،15افراد نےدوافراد کوزدوکوب کرکے لہولہان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker