تازہ ترینعلاقائی

قصور:آنکھوں کی بینائی واپس کرنے کی طبی سہولت بھی صدقہ جاریہ ہے،ڈی سی او

قصور(حافظ جاوید الرحمن سے ) ڈی سی او قصور احسن وحید ، ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ ،نے کہا ہے کہ بے سہارا ،نادار ،اور پسے ہوئے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنا کار ثواب ہے مگر آنکھوں کی بینائی واپس کرنے کی طبی سہولت بھی بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے خوش قسمت وہ لوگ جو موجودہ افراتفری کے دور میں نادار افراد کی خدمت کر رہے ہیں جس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خادم انسانیت کمیٹی کے زیر اہتمام ڈیرہ شاملاٹ کوٹ مراد خاں قصور میں لگائے گئے 22ویں سالانہ فری آئی کیمپ کے موقع پر اپنے دورہ کے دوران مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتائی کمیٹی کے صدر مہر محمد حنیف ،حاجی شوکت علی ملک ،حاجی عبدالغفار ،ماسٹر حلیم بخش ،حاجی صفدر علی انصاری ،شوکت نقشبندی چیئر مین پریس کلب ،عباد علی جتالہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر،شاہ رخ نیازی اسسٹنٹ کمشنر قصور ،سپرنٹنڈنٹ جیل قصور انتظار ولی خاں ،فضل حسین بھٹہ ،اطہر سلیم قصوری ،محمد اکرم بھٹی ،عطاء محمد قصوری ،اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید اختر بھی اس موقع پر موجود تھے شوکت ملک اور مہر محمد حنیف نے مہامنان گرامی کو بتایا کہ اب تک انے والے مریضوں کی تعداد ڈیرھ ہزار ہے جن میں سے دو سو پچاس مریضوں کے آُریشن کر دیئے گئے ہیں اور75مریضوں کو فری لینز اور عینکیں بھی دے دی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ 22نومبر تک آپریشن اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں فری آئی کیمپ میں انسپکٹر ایس ایچ او بی ڈویژن افتخار احمد جوئیہ کی جانب سے پولیس ڈیوٹی کے خصوصی انتظامات کرنے پر خادم انسانیت کمیٹی کے ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:منشیات کےعالمی دن کےموقع پرمنشیات فروش سمیت تین افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker