تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈی سی او قصوراحسن وحید کے زیرصدارت پیسٹی سائیڈ اینڈ اینٹی ایڈلٹرریشن ٹاسک فورس کا اجلاس

قصور (حافظ جاوید الرحمن سے )ڈی سی او قصور محمد احسن وحید کے زیر صدارت پیسٹی سائیڈ اینڈ اینٹی ایڈلٹرریشن ٹاسک فورس کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں ای ڈی او ایگری کلچر چوہدری بشیر احمد ‘ڈی ڈی او ایگری کلچر (توسیع ) محمد نوید ‘ڈی ڈی ایگری کلچر (توسیع ) اعجاز محمود ‘ڈی او ایگری کلچر (توسیع ) ڈی او ایگری کلچر (توسیع ) حبیب اختر ‘ڈی ایس پی حسن دانیال کے علاوہ دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ای ڈی او ایگری کلچر چوہدری بشیر احمد نے ضلع قصور میں کیڑے مار ادویات اور کھاد کی ملاوٹ چیک کرنے بارے بریفنگ دی ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ قصور میں کیڑے مار ادویات کے اندر ملاوٹ چیک کرنے والے 3انسپکٹرز ہیں ۔ ڈی او ایگری کلچر (توسیع ) قصور نے سال میں 14کھاد کے نمونے لئے اور ایک ایف آئی آر درج ہوئی ۔ ڈی ڈی او ایگری کلچر (توسیع ) نے 40نمونے لئے اور ایک ان فٹ نکلا اور 3ایف آئی آر درج ہوئیں۔ اسی طرح ڈی ڈی او ایگری کلچر توسیع چونیاں نے 30سیمپل لئے جن میں ایک ان فٹ اور 5کی ایف آئی آر ہوئیں ۔ اس طرح پتوکی میں ڈی ڈی او ایگری کلچر توسیع نے 34سیمپل لئے جن میں سے 4ایف آئی آر ہوئیں ۔ کوٹ رادھا کشن میں 29سیمپل اور ایک ان فٹ اور ایک ایف آئی آر ہوئی ۔ پرونشل میں 3انسپکٹرز ہیں جنہوں نے 96سیمپل لئے جن میں سے 3ان فٹ اور 4کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں جو ابھی تک زیر التوا ہے ۔ زیر التوا کیسز میں کیڑے مار ادویات کے 5کیسز ہیں اور 4کے ایف آئی آر کے چالان جمع نہیں ہوئے ۔ 11کیسز کورٹ میں زیر التوا پڑے ہیں ۔ ضلع بھر میں 24کیسز ابھی تک فائنل نہیں ہوئے ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ کھاد کے سلسلے میں انسپکٹرز نے 14سیمپل لئے ہیں جن میں سب کے سب فٹ ہیں ۔ کورٹ میں کھاد کے زیر التوا 23کیسز ہیں ۔ ڈی سی او محمد احسن وحید نے کھاد اور کیڑے مار ادویات میں ملاوٹ کو روکنے کیلئے کہا کہ تمام بڑے ڈیلرز سے رابطہ رکھیں اور جیسے ہی نئی کھیپ آئے سب کے سیمپل لئے جائیں اور پوری کاروائی کریں ۔ کھاد میں اور ادویات میں ہورڈنگ اور ملاوٹ کے عمل کو ہر ممکن روکنے کے اقدامات کئے جائیں

یہ بھی پڑھیں  خواجہ سعدرفیق کا این اے122کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker