تازہ ترینعلاقائی

قصور: ڈرگ انسپکٹرقصورنے 16میڈیکل سٹوروں کوچالان کردیا۔

قصور(بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کے حکم پر غیرمیعاری ادویات کے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم میں ڈرگ انسپکٹرقصورنے 16میڈیکل سٹوروں کوچالان کردیا۔جبکہ تین غیرمیعاری ادویات کوقبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق غیرمیعاری اورناقص ادویات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم میں ڈرگ انسپکٹرقصورثناء اللہ نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر16میڈیکل سٹوروں کے چالان کردیئے جبکہ 19میڈیکل سٹوروں سے سیمپل حاصل کرکے ڈرگ لیبارٹری لاہورکوبھیج دیئے ثناء اللہ نے کہاکہ غیرمیعاری ادویات ہرگزفروخت نہیں ہونے دینگے چاہے کوئی کتناہی بااثرکیوں نہ ہو ۔بلکہ جوانسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے اوران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی غیرمیعاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے لائسنس کینسل کئے جائیں گے ۔خاص کرجومیڈیکل سٹورمالکان نشہ آورادویات کوفروخت کرتے ہیں ان کیخلاف مقدمے درج کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ازخود نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker