تازہ ترینعلاقائی

قصور:سوئی نادرن گیس کاعملہ رشوت وصول کرکےان کےکنیکشن چالوکررہاہے

قصور(حافظ جاویدالرحمن سے) اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن قصور سی پی او کے صدر لالہ محمد صادق گجر نے کہا ہے کہ سوئی نادرن گیس قصور کا عملہ صارفین سے رشوت وصول کرکے ان کے کنیکشن ترجیحی بنیادوں پر چالو کر رہا ہے جبکہ بھتہ نہ دینے والے صارفین کے کنیکشن چار چار سال گزر جانے کے باوجود نہیں لگائے جا رہے ہیں ،قانون کی حکمرانی اورمیرٹ میرٹ کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کی عین ناک کے نیچے استحصالی کاروبار عوام دشمن کی بدترین مثال ہے اگر ارباب اختیار نے اپنی روش نہ بدلی تو قصور ضلع کے محنت کش عوام ان استحصالی قوتوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کر دیں گے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں مقامی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کی کالی بھیروں نے کرپشن کی انتہا کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ صارفین کو غلط بل بھیجنا ،معمول بن چکا ہے صارفین سے رقم ،یکر کنیکشن لگانا معمول بنا دیا گیا ہے سرکلر روڈ قصور کے مکینوں نے بھی سوئی گیس کے عملہ کے خلاف روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اس موقع پر چوہدری محمد اکرم مغل ،اور دیگر نے بتایا کہ ایک ہفتہ گزر چکا ہے ان کے علاقہ میں گیس کی فراہمی بند چلی آ رہی ہے انہوں نے بتایا کہ آئندہ 12گھنٹے کے اندر سوئی گیس کے عملہ نے ان کے علاقوں کے مسلئے کو حل نہ کیا تو وہ لاہور فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے ایک بڑا احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اس ضمن میں جب محکمہ سوئی گیس کے آفس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوٹ مولوی عبدالقادر ،ریلوے لائن ،برات شاہ ،بستی ونیکاں اور دیگر جگہوں پر لسٹ کے حساب سے کنیکشن باری باری دیئے جا رہے ہیں تا ہم سیاسی وابستگی پر اگر اعلیٰ حکام ترجیحی نوٹس دے دیں تو وہ مجبور ہیں

یہ بھی پڑھیں  کراچی: حب ڈیم میں پکنک مناتے ہوئے تین لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker