علاقائی

قصور: صوبائی وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن کا ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر قصور کا دورہ

قصور﴿نامہ نگار﴾ پنجاب کے صوبائی وزیرتعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر قصور کا دورہ کیا جہاں شکیل احمد خان ٹیچرایجوکیٹر مانیٹرنگ اور سلامت علی ڈی ٹی ایس سی ہیڈ نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر تعلیم نے سنٹر پرنئے بھرتی ہونے والے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی چارہفتے کی ٹریننگ کا معائنہ کیا ۔ اس دورے کے دوران ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سیکنڈری ، افتخار حسن بٹ ای ڈی او ایجوکیشن قصور، ملک محمد اشرف ڈی ای او ایلیمنٹری ،فرید احمد ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے نئے اساتذہ سے ٹریننگ کے بارے میں پوچھاتو شرکائ نے ٹریننگ ، ٹرینراور ٹریننگ آرگنائزرز کی بھرپور تعریف کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیچرز نے وزیر تعلیم سے اپنے محکمانہ مسائل کے حوالے سے سوالات کیے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری کورہاء کرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker