تازہ ترینعلاقائی

شیح قیصرایوب نےپارٹی الیکشن میں تحصیل قصور کے پینل کی صدارت کافیصلہ کرلیا

qasirقصور(حافظ جاوید الرحمن سے )شیح قیصر ایوب نے پارٹی الیکشن میں تحصیل قصور کے پینل کی صدارت کا فیصلہ کر لیا  تنظیمی عہدوں پر صرف عمران کے سپاہیوں کا حق ہے، ہیوی ویٹس جنرل الیکشن کی تیاری کریں ٗ رہنما تحریک انصاف پاکستان تحریک انصاف کے مقبول و محبوب رہنما اور شہرقصورکی ہر دلعزیز سماجی شخصیت شیخ قیصر ایوب نے تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن میں تحصیل قصور کے پینل کی صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تنظیمی عہدوں پر صرف پارٹی کے ورکروں اور چیئرمین عمران خان کے سپاہیوں کا حق ہے۔ہیوی ویٹس جنرل الیکشن کی تیاری کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہیوی ویٹس آتے جاتے رہتے ہیں لیکن تنظیمی عہد وں پر ہمیشہ اُن قیادتوں کو آنے چاہیے جو پارٹی کے اندر سے پیدا ہوئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط سیاسی تنظیم ہی ایک مضبوط پاکستان کی مظہر ہو سکتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سیاسی تاریخ کی پہلی جماعت ہے جس نے پاپولر ووٹ سے تنظیمی عہدوں پر انتخاب کروائے اس کے برعکس مسلم لیگ نون پاکستان کے سربراہ میاں محمد نوازشریف ٗ پنجاب کے صدر میاں محمد شہبازشریف ٗیوتھ ونگ پاکستان کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفد ر ٗخواتین ونگ کی صدر مریم نواز اور اس کے علاوہ عابد شیر علی ، محسن لطیف ٗ بلال یسن اورعمرضیاء بٹ بھی تنظیمی عہدوں پرموجود ہیں جبکہ عمران خان کا کوئی رشتے دار کسی تنظیمی عہدے پر موجود نہیں اوراگرکوئی آنا چاہتا ہے تو اُسے منتخب ہو کر آنا ہوگا۔اُن کے کہنا تھا کہ قصور کی تنظیم پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز ہی بنائیں گے اور تحصیل قصور میں مجھے سے بہتر اور زیادہ کام کرنے والا ایک بھی شخص ابھی تک سامنے نہیں آیا۔الیکشن جیت کر قصور میں تحریک انصاف انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker