شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قصور: محکمہ صحت کی مبینہ غفلت، وزیراعلی پنجاب کی متوقع آمد، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

قصور: محکمہ صحت کی مبینہ غفلت، وزیراعلی پنجاب کی متوقع آمد، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

قصور(بیورورپورٹ) محکمہ صحت کی مبینہ غفلت ، وزیراعلی پنجاب کی متوقع آمد ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں،کنگن پور کے گاؤں” کل "میں خناق بیماری سے 4معصوم بچوں کی ہلاکت ،علاقہ بھر میں سوگ و خوف وہراس ،گھروں میں ماتم ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرطارق مسعود کو شکایت کی مگر اس نے زلیل کرکے دفتر سے نکال دیا ، اصل ہلاکتوں کا زمہ دار وہ ہے معطل کیا جائے ، مشیرصحت پنجاب و انتظامیہ کا دورہ ” کل "محض دکھاوا ہے ،وزیراعلی پنجاب خود تشریف لائیں اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کریں ،تحریک انصاف زمہ داران کیخلاف سخت کاروائی تک احتجاج جاری رکھے گی ،کرنل )ر(سردار ہاشم ڈوگر، خان ولی خان کی میڈیا سے بات چیت ،میڈیا کو موصولہ اطلاعات کے مطابق کنگن پور کے گاؤں” کل "میں خناق بیماری سے 4معصوم بچوں7 سالہ محمدافضل اسکی بہن 9سالہ عائشہ، 9سالہ بینش اور 3سالہ طاہر جاں بحق ہوگئے تھے،اور درجن سے زائد بچے لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں داخل ہیں ، ظہور الحق نے بتایا کہ خناق کی بیماری کے کیس آنے پر ہم نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرطارق مسعود کو شکایت کی مگر اس نے الٹا ہمیں زلیل کرکے دفتر سے باہر نکال دیااور انتہائی بدزبانی کی ،خان ولی خان نے کہا کہ 4معصوم بچوں کی ہلاکت سے علاقہ بھر میں سوگ و خوف وہراس ہے اور ہمارے گھروں میں ماتم ہورہا ہے مگر اس کا اصل زمہ دار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرطارق مسعود اب الٹا یہاں بیٹھ کرافسران کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے ،مشیرہیلتھ پنجاب اور ڈی سی او قصور کے دورے محض دکھاوا ہیں ،کرنل )ر(سردار ہاشم ڈوگرنے کہا کہ وزیراعلی پنجاب خود تشریف لائیں اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کریں ،تحریک انصاف زمہ داران کیخلاف سخت کاروائی تک احتجاج جاری رکھے گی ،دوسری جانب محکمہ صحت کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈینگی کے کئی کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور عوام کی صحت کا خداحافظ ہوگیا ہے ، ای ڈی او ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ افسران روازانہ اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں پریکٹس کرتے اور شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں ، احتساب کونسل کے حاجی عمران شہزاد انصاری نے بتایا کہ محکمہ صحت کے افسران روزانہ گھروں میں بیٹھ کر جعلی ٹی اے ڈی اور گاڑیوں کے پیٹرول وڈیزل کی مد میں دیہاڑیاں لگاتے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن دستیاب نہیں ،سرکاری اشیاء گھروں میں استعمال ہورہی ہیں ، لوٹ مار کا بازار گرم ہے،وزیراعلی پنجاب کے دورے بھی محکمہ صحت کے افسران کی روش کو تبدیل نہیں کرسکے ،ڈی سی او قصور نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا اور لیٹر بھی لکھے مگر ای ڈی او ہیلتھ اور ڈاکٹر غلام شبیریزدانی کو سیاسی اثراثوخ کی بنا پر تبدیل نہیں کیا گیا ،ا ب کنگن پور کے گاؤں” کل "میں خناق بیماری سے 4معصوم بچوں کی ہلاکت اور گزشتہ دنوں ڈینگی کے متعدد کیسوں نے محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی اور لوٹ مار کا پول کھول دیا ہے ، شہریوں نے زمہ داران کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد/للیانی : ایک شخص سے 15لیٹر دیسی شراب، ایک سے ناجائز پسٹل برآمد