تازہ ترینعلاقائی

قصور، مسلم لیگ ن کے رہنما پر فائرنگ کے قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

قصور(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کھڈیاں ہیبت خان نیازی پر فائرنگ قاتلانہ حملہ میں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے نائب صدر و چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ہیبت خان نیازی کو ان کے دفتر واقع کچہری روڈ پر اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جب وہ اپنے معمول کے کاموں میں مصروف تھے۔ایک شخص نے اچانک دروازہ کھول کر چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کو بریسٹ مارا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور عوام الناس کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی۔تاہم ریسکیو1122کے ایمرجنسی عملہ نے بتایا کہ ہیبت خان نیازی فائرنگ کے نتیجہ میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ایم این انے شیخ وسیم اختر،ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری،ڈی ایس پی سٹی،ڈی پی او قصور اور لیگی رہنماؤں نے موقع پر پہنچ کر واقع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔مرحوم کی کسی بھی شخص سے بظاہر کوئی دشمنی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!