علاقائی

بھائی پھیرو: قصورکے ضمنی انتخاب میں تین دفعہ نتائج تبدیل کر کے دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾   قصورکے ضمنی انتخاب میں تین دفعہ نتائج تبدیل کر کیالیکشن عملہ نے دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے۔میاں برادران کی انتظامیہ نے جمعیت اہلحدیث کے رہنما کو ہرا کر دینی جماعتوں کے کروڑون ووٹروں کی غیرت کو للکارا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ این اے 140قصور کے انتخابات کے نتائیج کو تین دفعہ تبدیل کر کے جیتے ہوئے جمعیت اہلحدیث کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کو ہرا دیا گیا۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر حافظ نزیر احمد،سابق امیر میاں مختار احمد اور جمعیت اہلحدیث بھائی پھیرو کے رہنمانعیم ناصر نے کہا ہے پنجاب کے میاں برادران کی انتظامیہ اورالیکشن کمیشن کے عملہ نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور ایک جیتے ہوئے دینی رہنما کو دھاندلی سے ہرا کر دینی جماعتوں کے کروڑوں ووٹروں کی غیرت کو للکارا ہے۔انشائ اللہ آئیندہ انتخابات میں ملک بھر کے دینی ذہن رکھنے والے کروڑوں ووٹر اس دھاندلی کا بدلہ لیں گے اور سیکولر طبقات کو شکست دیکر ملک میں نظام مصطفے(ص) کے چاہنے والوں کو ووٹ دیں گے۔ان رہنمائوں نے مطالبہ کیا بیسویں ترمیم کے بعد آزاد ہونیوالے الیکشن کمیشن کو اس دھاندلی کا ازخود نوٹس لیکر دوبارہ گنتی کر کے صحیح نتائج کا اعلان کر نا چاہیے اور ضلع قصور کے دھاندلی کرنے والے عملہ کو نوکریوں سے برخواست کر نا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker