شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن جاری ،4خطرناک اشتہاریوں سمیت17جرائم پیشہ گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈی پی اوسید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز کریک ڈاؤن کے دوران قتل، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کے2خطرناک اشتہاری جبکہ بی کیٹگری کے2مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے9ملزمان کو گرفتارکر کے قبضہ سے4 کلوگرام چرس ،100گرام ہیروئن اور69شراب کی بوتلیں برآمد کی جبکہ2 ملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمدکیے ۔ اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے پر دو ،ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی، کرایہ داری ایکٹ اور حساس مقامات پر ناقص سکیورٹی انتظامات کا ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  عمرہ زائرین کیلئے فنگرپرنٹس کی شرط موخر