تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد/للیانی: بد کاری سے منع کرنے پر خاتون کا دو نامعلوم افراد کے ہمراہ حملہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بد کاری سے منع کرنے پر خاتون کا دو نا معلوم افراد کے ہمراہ طاہر محمود پر حملہ، اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،نقدی و موبائل فون بھی چھین لیا،طاہر محمود نے ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے تھانہ میں تحریری درخواست دے دی، تفصیلات کے مطابق طاہر محمود جٹ نے تھانہ مصطفی آباد میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ (ک) بی بی ہمارے گاؤں میں جسم فروشی کا دھندہ کرتی ہے اور گاؤں کی بھولی بھالی لڑکیوں کو بھی بری عادت پر اکساتی ہے جس سے منع کرنے پر 24مارچ کی شام دو نا معلوم افراد کے ہمراہ مجھے اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جیب سے نقدی و موبائل فون بھی زبردستی نکال لیا، طاہر محمود جٹ کی اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ،

یہ بھی پڑھیں  قصور:پرانی دشمنی کی بناء پر دوگروپوں میں فائرنگ،3افرادزخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker