تازہ ترینعلاقائی

قصور: اہل خانہ کی غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اہل خانہ کی غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا، جبکہ نا معلوم چور دوپہر کے وقت ظفر انصاری کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بلال چوک کا رہائشی محمد عاشق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے شیخوپورہ گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چور اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے تالے توڑ کر 2,50,000/= لاکھ مالیت کے 37عدد قیمتی سوٹ ،2تولہ طلائی زیورات،20000/= مالیت کی جہیز کی جوتیاں ،اور 50,000/=روپے نقدی چرا کر لے گئے، جبکہ محلہ بابا مٹھوہ شاہ میں ظفرانصاری اپنے موٹر سائیکل نمبریLEO1346گھر کے باہر کھڑا کرکے گھر گیا ہوا تھا کہ نا معلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button