علاقائی

قصور:دس سالہ طالبعلم قتل،دو ملزمان گرفتار

قصور (سٹاف رپورٹر)قصور میں ایک کروڑ روپے کا تاوان نہ ملنے پر اغواکاروں نے دس سالہ طالبعلم کو قتل کردیا،پولیس نے ٹیلیفون نمبر ٹریس کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔قصور کے نواحی گاؤں کچا پکا میں محمد ابراہیم کے بچے محمد عامر کو گیارہ روز پہلے گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغواء کیا گیا،والدین نے بچے کی تلاش کی،مگر نہ ملنے پر مقدمہ درج کرادیا۔اس دوران ملزمان نے بچے کی بازیابی کیلئے ٹیلیفون پر ایک کروڑ روپے کا تاوان مانگا،پولیس نے ٹیلیفون نمبر ٹریس کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا،ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے بچے کی لاش برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں  کاہنہ نو،مین بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ڈاکو تاجر سے لاکھوں لوٹ کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker