تازہ ترینعلاقائی

قصور:پولیس نے 254جوئے بازوں،ناجائزاسلحہ کے حاملین،منشیات فروشیوں کوگرفتارکرلیا

kasurقصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ذوالفقار علی چیمہ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس نے 254جوئے بازوں ،ناجائز اسلحہ کے حاملین،منشیات فروشی کرنے والے ملزمان ،کو گرفتار کر لیا ہے ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ نے ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او بی ڈویژن افتخار احمد جوئیہ کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کا ٹاسک دیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے 5اڈوں پر چھاپے مار کر 17قمار بازوں کا داؤ پر لگی ہوئی رقم سمیت گرفتار کرلیا منشیات کے درج ہونے والے 18مقدمات میں ملزمان کے قبضہ سے ایک کلوگرام ہیروئن ،22کلوگرام چرس ،60 شراب کی بوتلیں پکڑ لیں پولیس نے221افراد کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے انہیں حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او بی ڈویژن افتخار جوئیہ نے اپنے علاقہ کے معززین سے کہا ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس سے تعاون کریں ان کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ نے اعلیٰ کارکردگی کے حامل پولیس ملازمین کیلئے شاباش اور سند دینے کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  گورنمنٹ سکیم کےعازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کاسلسلہ شروع ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker