تازہ ترینعلاقائی

قصورکے نواح الہ آبا دکا تھانہ ڈا کوؤں کےنرغے میں

kasurالہ آباد (محمد سرور زاہد) الہ آبا دکا تھا نہ ڈا کو ؤ ں کے نرغے میں ۔ڈکیتی و چو ری کی واردا تیں معمول بن گئیں ۔کہیں ڈا کو نا کے اور کہیں شہری یر غمال۔ پو لیس جرائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کرنے میں بری طرح نا کام عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ۔تفصیلات کے مطا بق 7 مسلح ڈاکو ؤ ں نے نا کہ لگا کر نو احی گا ؤ ں نرمل کے کے رہا ئشی نو رمحمد خا ں میو کا ٹریکٹر ڈرائیور عبد الغنی برا در شو گر ملز چو نیا ں میں گنا اتار کر واپس آ رہا تھا کہ جب ڈنگی پو رہ (بھلیریا ں ) پہنچا تو ڈا کو ؤ ں نے نا کہ لگا رکھا تھا ٹریکٹر کو روک کر ڈرا ئیور عبد الغنی سے نقدی رقم 8ہزار روپے اور ایک عدد مو با ئل چھین لیا اور اسے ایک درخت کے ساتھ رسیو ں کے ساتھ با ندھ کر ملزمان ٹریکٹر ٹرالا نمبری OKD-8043میسی فرگو سن لے کر فرارہو گئیجب کہ دو ڈا کو سحری تک اس کے اوپر گن تا ن کر کھڑے رہے ۔اس وقو عہ کی درخواست مدعی نو رمحمد میو اندراج مقدمہ کے لئے اپنے دیگر سا تھیو ں کے ہمراہ تھا نہ پہنچا تو مقامی ایس ایچ او میا ں معظم علی نے مدعی کو ڈا نٹ پلاتے ہو ئے کہا کہ تم جھو ٹ بو لتے ہو ڈاکو ؤ ں کی تعداد تین تھی مدعی کے انکار پر مذکورہ ایس ایچ اونے درخواست پھا ڑ کر ردی کی ٹو کری میں ڈا ل دی ۔دو مو ٹر سا ئیکلو ں پر سوار چھ ڈا کو ؤ ں نے نوا حی گا ؤ ں مچھا نہ کے رہا ئشی حا فظ اور امجد سے گن پوا ئنٹ پر دو ہزار روپے نقدی دو عدد مو با ئل سمیت پا ک ہیرو مو ٹر سا ئیکل نمبری 1117چھین لی ۔نا معلوم چو رو ں نے نوا حی گا ؤ ں لا لو کے کے رہا ئشی سردار خا ں میو اور جہا د خا ں میو کی کریا نہ سٹور کی دو دکا نو ں کے شٹر کا ٹ کر دکا ن کا صفا یا کر دیا اور 9لا کھ روپے ما لیت کا کریا نہ کا سامان ٹرک میں لو ڈ کر کے لے گئے ۔اسی گا ؤ ں کے رہا شی عبد الرشید کے مکان کا دروازہ تو ڑ کر نا معلوم ملزمان ایک عدد واٹر پمپ 6عدد بستر اور ہزاروں روپے کے برتن لے اڑے علا قہ بھر میں دن رات ڈکیتی و چو ری کی وارداتو ں نے شہریو ں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور مقامی پو لیس جرائم کو کنٹرول کر نے مین بے بس ہی نظر آتی ہے

یہ بھی پڑھیں  این اے132پی پی،ووٹرزتقسیم ہوچکے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker