تازہ ترینعلاقائی

قصور:مساجد کی بوگس رجسٹریشن کی تحقیقات کرنے پرصحافیوں کو قتل کی دھمکیاں

kasurقصور (حا فظ جاویدالرحمن سے )ڈی ای او انٹر پرائزر عبدالقدوس طور کے خلاف مساجد کی بوگس رجسٹریشن کی تحقیقات کرنے پرپریس کلب قصور کے جنرل سیکرٹری فضل حسین بھٹہ اور رائل نیوز کے بیوروچیف تنویر شاہد کو عبدالقدوس طور کے بھائی افتخار طور کی طرف سے قتل کرنے کی دھمکیاں۔موبائل فون پر قتل کرنے کی دھمکیوں دینے والے افتخار کی ریکارڈنگ بھی کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق قصور میں عرصہ پانچ سال سے تعینات ڈی ای او انٹر پرائزر عبدالقدوس طور جو کہ ایک خاص مسلک کی سپورٹ کرتے ہوئے درجنوں مساجد کی ڈبل رجسٹریشن کر چکے ہیں کے خلاف قصور سے تنویر شاہد نے شواہد اکھٹے کئے اور ان شواہد کو ڈی سی قصور کے سامنے رکھا جس پر ڈی سی او قصور نے ایک انکوائری کمیٹی بنا دی جس میں مذکورہ دی ای او آج تک پیش نہ ہوئے ۔آج عبدالقدوس طور کے بھائی افتخار طور نے ہمارے بیوروچیف کو موبائل فون پر کال کی اور اس کیس سمیت دوسری تمام تحقیقات سے پیچھے ہٹنے کا کہا اور نہ ہٹنے پر ان کو اور ان کے گھر کے تمام افراد کو قتل کرنے کی ننگی دھمکیاں ۔اس تمام صورت حال پر جب ہمارے بیوروچیف نے عبدالقدوس طور کے نمبر پر رابطہ کیا تو اُن کا نمبر بند تھا جبکہ ان کے اسسٹنٹ چوہدری عامر سے رابطہ ہوا تو اُنہوں نے کہا کہ افتخار طُور شرابی ہے ان سے آپ بچیں رہیں تو بہتر ہے۔مزید برآں صحافیوں کا وفد چئیرمین پریس کلب شوکت علی نقشبندی ،جنرل سیکٹریری فضل حسین بھٹہ ، حا فظ جاویدالرحمن ،عطاء محمد قصوری ،ملک عارف علی، محمد اکرم بھٹی ،سمیع اللہ جٹ ،باؤ محمد ارشد کی قیادت میں ڈی پی او قصور سید خرم شہزاد سے ملاقات کی اور انہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی جو اُنہوں نے تھانہ بی ڈویزن قصور کو صرف مارک کر دی۔جبکہ ضلع بھر کی صحافی تنظیموں اور انجمن طلباء اسلام ،مصطفائی تحریک نے کل اور پرسوں ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنادینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پولیس نے شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker