تازہ ترینعلاقائی

قصور میں متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

kasurقصور(بیورو رپورٹ) قصور اور اس کے گردونواح میں متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موضع کھا را کے نزدیک ڈاکوؤں نے ہارون رضا سے اس کی موٹر سائیکل۔پچاس ہزار روپے اور طلائی انگوٹھی وغیرہ چھین لی۔قصبہ مصطفٰی آباد سے افتخار کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔بائی پاس سٹی پھول نگر کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے احمد رضا سے اس کی موٹر سائکل اور نقدی وغیرہ چھین لی۔موضع بھیڑ سوڈیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے حاکم علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی۔ڈاکوؤں نے موضع ستوکی کے نزدیک فیملی کے ہمراہ آنے والے صفدر سے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ چھین لیے۔نظام پورہ روڈ کے نزدیک ناکہ لگا کر ڈاکوؤں نے فیصل وغیرہ سے دو موٹر سائکلیں اور نقدی وغیرہ چھین لی۔نامعلوم ملزمان نے قصور ہسپتال سے صغیر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔نامعلوم ڈاکوؤں نے بائی پاس پھول نگر کے نزدیک سے رحمت علی سے موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:جواں سالہ لڑکی مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker