تازہ ترینعلاقائی

قصور:پولیس نےدوہرے قتل کے ملزمان کوچمک کے ذریعےسرکاری مہمان بنالیا

kasurقصور(بیورو رپورٹ)تھانہ مصطفی آباد پولیس نے دوہرے قتل کے ملزمان کوچمک کے ذریعے سرکاری مہمان بنالیا۔مدعی خاندان کوپولیس تسلیاں دے کر ٹرخادیتی ہے ایس پی انویسٹی گیشن سے قتل ہونے والے افرادکے ورثاء نے انصاف کی اپیل کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ مقدمہ کی تفتیش اپنی زیرنگرانی کروائی جائے ۔شبیربیگ مدعی نے کہاکہ دوماہ قبل میرے بھائی شوکت علی اوراس کے دوست یوحنامسیح کو ملزمان بابربیگ محمودخاں،ناصرعلی اورغلام مصطفی گھرسے بلاکراپنے ساتھ لے گئے اورتھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں لیجاکراندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیااورلاشوں کوکھیتوں میں پھینک کرفرارہوگئے چند دنوں کے بعدپولیس نے ملزمان کوگرفتارکرلیاجنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ دونوں افرادکوملزمان نے مخالفت کی بناء پر فائرنگ کرکے ہلاک کیاہے مگربااثرملزمان نے پولیس کے ساتھ سازبازہو گئے جس کی وجہ سے ان کو سرکاری مہمان بناکررکھاہواہے ۔تاحال ملزمان سے آلہ قتل وغیرہ بھی برآمد نہیں کیاگیا۔مدعی خاندان نے مطالبہ کیاہے کہ آلہ قتل برآمد کیاجائے اورمقدمہ کی تفتیش کسی ایماندارآفیسرسے کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد/للیانی:ماں سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر ماں بچی کو فصلوں میں پھینک کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker