تازہ ترینعلاقائی

قصور اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی ،کی متعدد وارداتیں

kasurقصور( حافظ جاویدالرحمن سے ) ڈکیتی ،چوری ،راہزنی ،کی وارداتوں میں ڈاکو اور چور لاکھوں روپت مالیت کے طلائی زیورات،موٹر سائیکلیں موٹر کار،موبائل فون، اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے دوران ڈکیتی موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے نواح حویلی گھٹیانوالی میں موٹر سائیکل اور لیاقت علی اور اس کی بیوی کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر طلائی زیورات،نقدی رقم،اور موبائل فونسے محروم کر دیا قلعہ روپا سنگھ چونیاں میں ٹریفک انچارج ظفر عباس نقوی کی دوکان کے باہر کھڑی موٹر کار4243LZPنا معلوم چورلیکر چلتے بنے گنڈ اسنگھ والا کے نواح سہجرہ کے قریب محمد عرفان اور شکیل احمد کو نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر موٹر سائیکل نمبر1511MGI،نقدی رقم،اور موبائل فون سے محروم کر دیا موضع قادی ونڈ میں شوکت علی کی دوکان میں گھسنے والے نا معلوم چور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم کاکریانہ کا سامان ،نقدی رقم،وغیرہ لوٹ کر لے گئے راجہ جنگ کے علاقہ حویلی سلمان والی کے قریب ڈاکوؤں نے راہگیر محمد ارسلان ،نقدی رقم،اور موبائل فون چھین کر لے گئے چونگی کھارا رائیونڈ کے قریب دوران ڈکیتی موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قادر آباد کے رہائشی ارشاد ولد اشرف کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا علاوہ ازیں مہالم خورد کے قریب گھر کو جانے والے موٹر سائیکل سوار خلیل احمد سے ڈاکوؤں نے نقدی رقم،موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ضلع بھر میں ہونیوالی ڈکیتی کی بھرپور اور نان سٹاپ وارداتیں حسب معمول جاری رہیں قصور کے سماجی ،حلقوں نے حیرانگی کا اظہا ر کرکتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی قابل ذکر برآمدگی نہیں کی گئی اور گزشتہ روز دو الگ الگ جاری کردہ پریس ریلیز میں چوری ہونیوالے موٹر سائیکل کی برآمدگی اور 4ماہ قبل موضع رنگ پور میں قتل ہونیوالے ہدایت عرف باؤ کے نامزد ملزم زاہد شریف سے قتل کے واقعہ میں استعمال ہونیوالا پستول برآمد کیا گیا ہے ان حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ آئی جی پنجاب اور ڈٰ آئی جی شیخوپورہ رینج سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  قصور:پولیس کو2 مختلف مقامات سے ایک لڑکے اور خاتون کی نعشیں ملی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker