تازہ ترینعلاقائی

قصور:تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس نےخطرناک ڈکیت گینگ کےسرغنہ سمیت4ملزمان کوگرفتارکرلیا

قصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) محمد اکرام خان DSPسٹی سرکل نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس نے رحمت عرف رحمی خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان رحمت عرف رحمی، خالد عرف خالدی، انور اور غلام مصطفی کو گرفتار کرکے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور 2عدد، کاربین 12بور1عدد، ریوالور1عدداور مال مسروقہ راس بھینس 1عدد، موٹر بجلی 2عدد، اسٹارٹر 1، نقدی ۔ کل مالیتی 3لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔ DSPسٹی سرکل محمد اکرام خان نے مزید تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ ملزم رحمت عرف رحمی اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو منڈی عثمانوالہ کے گردونواح میں مویشی ،نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونزاور دیگر گھریلو قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے اور مزاحمت کرنے پر فائر مارنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے۔ ملزمان نے علاقہ تھانہ منڈی عثمان والہ ، کھڈیاں اور گنڈا سنگھ والا میں واردتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا جو اس سلسلہ میں جنابDPO صاحب سید خرم علی شاہ نے DSPسٹی محمد اکرام خان کی سربراہی میںSHO حاجی محمد حسین ،عبدالرحمن SI معہ دیگر ملازمانپر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جو تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے رحمت عرف رحمی گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور 2عدد، کاربین 12بور1عدد، ریوالور1عدداور مال مسروقہ راس بھینس 1عدد، موٹر بجلی 2عدد، اسٹارٹر 1، نقدی ۔ کل مالیتی 3لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز، مویشی اور موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔ مزید انٹیروگیشن جاری ہیعلاوہ ازیں مورخہ20.08.12عیدالفطر کے روز سردار محمد دین ڈوگر سکنہ خرمیاں بشمولہ نجابت بمعہ اہل و عیال عید کی نماز ادا کرنے کے لیے گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے 13تولے طلائی زیورات و نقدی 340000/- روپے کل مالیتی 1100000/-روپے چوری کرکے لے گئے تھے جو تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس نے اس مقدمہ میں بھی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزم مدعی کے ہمسایہ محمد اشرف کوگرفتار کرکے زیورات و نقدی کل مالیتی 1000000/-روپے برآمد کر لیے DPOقصور سید خرم علی شاہ نے تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس کی اس اعلیٰ کارکردگی پر سرٹیفکیٹس و نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:جواں سالہ لڑکی مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker