تازہ ترینعلاقائی

قصور:منصب جیولرزپر40لاکھ کی ڈکیتی، کوٹ عثمانخاں اور صرافہ بازارسراپااحتجاج

قصور(حافظ جاوید) گزشتہ روزکوٹ عثمانخاں قصور میں منصب جیولرز کی دوکان پر 40لاکھ کی ڈکیتی کیخلاف کوٹ عثمانخاں اور صرافہ بازار کے دوکاندار سراپا احتجاج بن گئے صرافہ برادری نے اپنی دوکانیں مکمل طور پر بند رکھیں اور چوک نیشنل بنک میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا ڈکیتی کے دوران پھیلائی جانے والی دہشت اور غندہ گردی کی سخت الفاظمیں مذمت کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی بعد ازاں صراف برادری نے نیا بازار سمیت دوسرے بازاروں میں جا کر جلوس کی شکل میں جا کر نعرے بازی کی ظفر اقبال کھوکھر ،محمد اشرف جیولرز صدر کوٹ عثمان خاں اور صرافہ برادری کے صدر حاجی محمد افضل اور دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ صرافہ برادری کے ساتھ یہ قصور کی تاریخ میں پہلی دہشت زدہ ڈکیتی ہے جس میں نہ صرف انہیں ہراساں کیا گیا بلکہ ارد گرد کے دوکانداروں کو بھی اپنی دہشت کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ہم نے 48گھنٹوں کی وارننگ دی ہے اگر اس عرصہ میں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو پوری شہر کی فنڈریشن سے ملکر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دیں گے صرافہ برادری منصب علی جیولرز کے خلاف ہونے والی ڈکیتی کے ضمن میں اظہار یک جہتی کیلئے ڈسٹرکٹ بار قصور کے وکلاء نے تین گھنٹے کیلئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا وکلاء نے کہا کہ قور شہر ڈکیتی کی زد میں ہے اور لوگ عدم تحفظ کا شکارہیں انہوں نے آر پی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار علی چیمہ اور ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ سے مطالبہ کیاہ ے کہ تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن میں جرات مند اور ایماندار افیسر تعینات کئے جائیں جو اپنے فرائض دیانتداری اور جرات سے ادا کریں رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری صحافیوں کے ہمراہ منصب جیولرز پر جا کر ان سے اظہار یک جہہتی کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو مطالبہ کیا انہوں نے صرافہ برادری کو یقین دلایا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈی پی او قصور سے ایک میٹنگ کال کر لی گئی ہے اور اسی ہفتہ کے اندر اس واقعہ کے مثبت نتائج برآمد ہونگے

یہ بھی پڑھیں  قصور:مساجد کی بوگس رجسٹریشن کی تحقیقات کرنے پرصحافیوں کو قتل کی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker