تازہ ترینعلاقائی

قصور: بچوں کی لڑائی پر بھائیوں نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

قصور(بیورو رپورٹ) بچوں کی لڑائی پر بھائیوں نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، محمد سلیم،منیر احمد، محمد ایوب گھر میں داخل ہو کر تشدد کرتے ہوئے باہر خالی پلاٹ میں لے آئے اور فائرنگ کردی، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار افراد نے فائرنگ کرکے اپنے کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، مقتول کی بیوہ صابراں بی بی کے مطابق گزشتہ رات ہمارے بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر ، محمد سلیم،منیر احمد، محمد ایوب ایک کس نا معلوم شخص شام کے وقت میرے گھر میں داخل ہو گئے اور میرے خاوندشبیر احمد کو گالی گلوچ و تشدد کرتے ہوئے باہر خالی پلاٹ میں لے آئے اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے صابراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کی آمد سے قبل لیگی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 100 سے زائد گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker