تازہ ترینعلاقائی

قصور:قصوراورگردونواح میں ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتیں

قصور( حافظ جاوید الرحمن سے ) قصور اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو20لاکھ سے زئد مالیت کے مطابق موبائل فونز نقدی رقم،کار ،موٹر سائیکل ،یوپی ایس اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے تفصیلات کے مطابق پھولنگر بائی پاس پر ایک فیکٹری کے ڈرائیور ارشاد حسین کو روک کر ڈاکوؤں نے کیری ڈبہ 7396LEPنقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے تھانہ صدر قصور کے علاقہ کھوہ لوہاراں والا میں کیری ڈبہ پر سوار کرامت علی کو روک کر نا معلوم ڈاکوؤں نے 4لاکھ روپے کی نقدی رقم ،یوپی ایس ،اور دوسرا قیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہو گئے الہٰ آباد میں قسیم احمد خاں کے مکا نکے باہر کھڑی کار6280LEAنا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے صدر پتو کی کے چک نمبر21سریسر میں ناکہ زن ڈاکوؤں نے نعمان اکرم سے نقدی رقم اور موٹر سائیکل چھین لی راجہ جنگ نہر کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد شفیق سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل8881LECچھین لی اور فرار ہو گئے پولیس مصروف کارروائی ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بجلی چوری اور تار چوری کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker