تازہ ترینعلاقائی

قصور اور گردونواح میں گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں نے ادھم مچائے رکھا

قصور(بیورورپورٹ) قصور اور گردونواح میں گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں نے ادھم مچائے رکھا ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق صدر پھولنگر کے علاقہ دینا ناتھ میں محمد انور کے گھر داخل ہونے والے9نقاب پوش ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر دوران تلاشی36تولے طلائی زیورات ،موبائل فونز، 30تولے چاندی ،اور گھر کا دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے گنڈا سنگھ کے نواح موضع ممن میں محمد اویس کے گھر داخل ہونے والے ملزمان منیر احمد وغیرہ نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7تولے طلائی زیورات ،موبائل فون، 25ہزار روپے کی نقدی اور دوسرا سامان چھین لیا اور فرار ہو گئے الہٰ آباد کے نواح میں ٹاؤن میں میاں زبیر احمد کی کھڑی موٹر سائیکل 9040LENنا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے چونیاں کے نواح جھنڈوالا میں کاشتکار عبدالرحمان کے گھر داخل ہونے والے 12ڈاکوؤں نے 11تولے طلائی زیورات ،5موبائل فونز، ایک پستول ،ایک لاکھ20ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  قصور: بچوں کی لڑائی پر بھائیوں نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker