تازہ ترینعلاقائی

قصو، پرانی دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ، سکول ٹیچر گن مین سمیت قتل

qatalقصور (نامہ نگار) قصبہ مصطفٰی آ باد کے نزدیک مخالفین نے پرانی دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک سکول ٹیچر کو اس کے گن مین سمیت قتل کر دیا۔واقعہ کے مطابق سکو ل ٹیچر جاوید کی صفدر وغیرہ سے دشمنی چلی آ رہی تھی ۔کچھ عرصہ پہلے صغراں بی بی کا بیٹا قتل ہو گیا جس کا مقدمہ جاوید وغیرہ کے خلاف درج ہوا تھا جس میں جاوید بے گناہ ہو گیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا۔گزشتہ صبح ماسٹر جاوید اپنے پرائیویٹ گن مین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گاؤں دفتوہ سے امتحانی سنٹر مصطفٰی آباد میں ڈیوٹی دینے کے لیے آ رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان صفدر۔بلال۔ منیر وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ماسٹر جاویداور اس کے پرائیویٹ گن مین کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ڈرگ انسپکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker