شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قصوراوراس کے گردونواح میں ڈاکو راج

قصوراوراس کے گردونواح میں ڈاکو راج

kasurقصور(حا فظ جاویدالرحمن سے ) قصور اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور کی وارداتوں میں ڈاکو اور چور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی رقم،موبائل فونز ،موٹر سائیکلیں،مویشی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ایک شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تفصیلات کیمطابق تھانہ مصطفےٰ آباد کے علاقہ موضع بھلو میں محمد اسلم مئیو کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے نقدی ،موبائل فون،اور ایک راس بھینس چھین کر لے گئے لاہور سے اپنے گاؤں بھلو کی جانب جانے والے کار سوار محمد شاہد سے ڈاکوؤں نے ڈیرھ لاکھ روپے کی نقدی ،موبائل فون اور اسی طرح ایک پیچھے سے آنے والے ڈالہ کے ڈرائیور سجاد احمد سے 80ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا سرائے مغل کے علاقہ سر سنگھ والا کے قریب کاشتکار محمد الیاس سے نقدی ،اور موٹر سائیکل1194LEBچھین لی اورفرار ہو گئے پتو کی کمیٹی گھر میں دفتر کے باہر کھڑی قیصر محمود کی موٹر سائیکل5724LRMنا معلوم چور لے اڑے الہٰ آباد میں پرویز احمد کی دوکان میں گھسنے والے3ڈاکواسلحہ کی نوک پر نقدی رقم ،موبائل فون اور دوسرا قیمتی سامان چھین لیا اورفرار ہو گئے سرائے مغل کے علاقہ باٹھ کلاں میں رکشہ میں سوار مسافروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا مزاحمت کرنے پر ناصر علی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی لاء اینڈآرڈر کے حوالے سے ایم پی ایز اور ایم این ایز سے میٹنگ