پاکستانتازہ ترین

دو ہزارتیرہ کےانتخابات کے بعد پیپلزپارٹی ہی اقتدارمیں آئے گی، وزیراعظم پاکستان

قصور(ڈیسک رپورٹر)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وہ سب کی اصلیت جانتے ہیں لیکن کسی سیاستدان کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتے۔ قصور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام ان پانچ سال میں ہوئے گزشتہ ساٹھ سال میں بھی نہیں ہوئے۔ قصور میں عوامی جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے۔ وہ پیپلزپارٹی کے ہی کارکن تھے جوضیاالحق کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ۔۔ صدر آصف علی زرداری بھی اسی شمع کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں جو ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو نے روشن کی تھی۔ ستائیس دسمبر کو بلاول بھٹو زرداری بھی گڑھی خدابخش بھٹو میں عوام سے مخطاب ہوں گے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ لوگ ایک جلسہ کر کے اس خوش فہمی میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ اقتدار میں آنے والے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بے نظیربھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں استقبال اور موجودہ حکومت کے پانچ سال کے بارے میں کچھ دعوے بھی کیئے۔ راجہ پرویزاشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تمام سیاستدانوں کی اصلیت جانتے ہیں۔مگر کسی کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتے۔ چیئرمین نیب کے بیانات پر بغلیں بجانے والے کرپشن میں پنجاب کا حصہ سن کر خاموش ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی ہی برسراقتدار آئے گی اور مخالفین کی بی بی انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  صحافیوں کیلئے خطرناک ممالک میں پاکستان کاآٹھویں نمبر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker