تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈی سی اواورڈی پی اوسے لاہوراوراسلام آباد سے آئے ڈی ایم جی گروپ کے افسران کے وفد کی ملاقات

1-16-2013_84047_lقصور (حافظ جاویدالرحمن سے) ڈی سی او محمد احسن وحید اور ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ سے لاہور اور اسلام آباد سے آئے ڈی ایم جی گروپ کے افسران کے وفد کی ڈی سی او کمیٹی روم میں ملاقات ‘ضلع قصور کے بارے میں مکمل بریفنگ لی ۔ ڈی سی او قصور محمد احسن وحید نے وفد کو ضلع قصور کی تفصیل کیساتھ بریفنگ دی ۔ تعلیم ‘صحت ‘انڈسٹری ‘کھیلوں ‘ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور جاری منصوبوں ‘سڑکوں کی مرمت اور توسیع سے متعلق ‘چونیاں میں کارڈیک سنٹر کا قیام ‘ٹراما سنٹر پھولنگر کا قیام اور وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات کے بارے میں بتایا جو رواں مالی سال کی ہیں ۔ مثلاً سپورٹس سٹیڈیم کا قیام ‘تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن کا قیام ‘ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کی اپ گریڈیشن ‘کھڈیاں میں گورنمنٹ گرلز کالج کا قیام کے بارے میں بتایا۔ ڈی پی او سید خرم علی شاہ نے قصور میں کرائم پر روشنی ڈالتے ہوئے پچھلے سال اور موجودہ سال کا موازنہ پیش کیا اور کرائم میں خاطر خواہ کمی کا اظہار کیا ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عامر عقیق خاں ‘ای ڈی او سی ڈی ڈاکٹر اقبال شاکر ‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم الرحمن ‘ای ڈی او ایجو کیشن افتخار حسن بٹ ‘ڈی او سی محمد رفیق ‘اے سی قصور محمد شاہ رخ ‘ڈی او روڑز اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی نے ریو نیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے وفد کو بتایا کہ دو تحصیلوں میں ریونیو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اس ماہ کے آخر تک سو فیصد کام مکمل ہو جائیگا۔ ای ڈی او ایجو کیشن نے تعلیم کے میدان میں پچھلے سالوں سے موجودہ سال تک شرح خواندگی میں اضافے پر روشنی ڈالی اور بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آخر میں کے ٹی ڈبلیو ایم اے کے منیجر شابی حسن نے وفد کو بتایا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ ایشیاء کا دوسرا بڑا پلانٹ ہے جس سے آلودہ پانی صاف کر کے اس سے مختلف کار آمد چیزیں بھی حاصل کی جا تی ہیں ۔ 2001سے اب تک بغیر کسی حکومتی امداد یا فنڈ کے سٹیک ہولڈرز کی مدد سے ادارہ چل رہا ہے اور 48ٹن روزانہ کا ویسٹ نکالا جاتا اور ڈیمپ کیا جاتا ہے ۔ وفد نے ڈی پی او ‘ڈی سی او سے مختلف سوالات بھی کئے اور آخر میں ڈی سی او قصور کو ایک یاد گار شیلڈ پیش کی ۔ بعدازاں ڈی ایم جی افسران نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ ‘حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار پر حاضری دی اور گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی کانفرنس، کشمیر کاز کی نفی،بھارتی موقف کا اعتراف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker