تازہ ترینعلاقائی

قصور:عید میلاد النبیﷺ کو پروقار طریقے سے منانے کیلئےامن کمیٹی کااجلاس

Dقصور (حافظ جاویدالرحمن سے ) عید میلاد النبیﷺ کو پر وقار طریقے سے منانے کیلئے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس کی صدارت ڈی سی او محمد احسن وحید اور ڈی پی او سید خرم علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں ڈی او سی محمد رفیق ‘اے سی قصور محمد شاہ رخ ‘اے سی چونیاں شیخ خالد سلیم ‘اے سی کوٹ رادھا کشن ‘ڈی او سی او ‘ٹی ایم او ‘ریسکیو1122کے افسران ‘ریونیو کے افسران ضلع کے انجمن تاجران کے عہدیداران ‘مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام اور انجمن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب میں ڈی سی او قصور محمد احسن وحید نے تمام علماء اکرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون اور باہمی بھائی چارے کی بناء پر محرم اور چہلم امام حسینؓ خیریت سے گزر گیا اور آئندہ بھی انہوں نے عید میلاد النبیﷺکے موقع پر ان سے تعاون کی اپیل کی ۔ ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میں امن وامان کو بحال رکھنے اور باہمی تعاون اور یگانگت برقرار رکھنے میں علماء اکرام اور ممبران امن کمیٹی کا بہت ہاتھ ہے ہم سب ان کے شکر گزار ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں عید میلاد النبیﷺکے موقع پر تمام جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور امن عامہ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ آخر میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے اپنی اپنی طرف سے باہمی اتحاد و یکجہتی امن و آتشی کی سابقہ روایت کو برقرار رکھنے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تجاویز بھی دیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اجرتوں میں اضافہ نہ کرنے پرقصورکے پاورلومز مزدوروں نے ہڑتال کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker