تازہ ترینعلاقائی

قصور:صحافیوں کو دھمکیاں دینے اورمذہبی منافرت پھلانے پر ڈی او انٹر پرائززعبدالقدوس طور کے خلاف مقدمہ درج

kasurقصور( بیورورپورٹ) صحافیوں کو دھمکیاں دینے اور مذہبی منافرت پھلانے پر ڈی او انٹر پرائزز عبدالقدوس طور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جنرل سیکریٹری پریس کلب قصور فضل حسین بھٹہ ،اور انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے سابق ناظم و صحافی محمد تنویر شاہد کو گزشتہ روز قتل کی دھمکیاں دینے پر تھانہ بی ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی او انٹر پرائزز عبدالقدوس طور کے بھائی افتخار الدین طور نے گزشتہ دنوں جنرل سکریٹری پریس کلب قصور فضل حسین بھٹہ ،انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے سابق ناظم و صحافی تنویر شاہد کو موبائل فون پر دھمکیاں دیں تھیں جس میں صحافیوں اور انجمن طلباء اسلام کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ نے اسی بابت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ بی ڈویژن پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا مقدمہ درج ہونے پر چیئر مین پریس کلب قصور شوکت نقشبندی ،یونین آف جرنلسٹ قصور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خاں ،ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ ،کا شکریہ ادا کیا اس ان کے احسن اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف ہم ایک تھے اور ایک ہی رہیں گے

یہ بھی پڑھیں  ترک عدالت کا حکومت کو ’ٹویٹر ‘ کھولنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker